شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا، دہرا معیار نہیں چل سکتا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا، دہرا معیار نہیں چل سکتا۔ہائی کورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نیب کیس میں ملزم آدم امین چوہدری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے کہ شہباز شریف ، اسحاق ڈار ، سلیمان شہباز کے نام کس پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نکالے گئے ؟ یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا۔

عدالت نے کہا کہ ان سب کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تو درخواست گزار آدم امین کا نام کیوں ای سی ایل پر برقرار رکھا گیا ؟ نیب اور وفاقی حکومت سب کیساتھ ایک جیسا سلوک کرے۔نیب کے مقدمے میں نامزد ملزم آدم امین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے