عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔سابق وزیر اعظم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا عمران خان رہائش گاہ پر موجود نہیں، انہوں نے یقینی دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے