کوئٹہ میں پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں پانچ ملزمان گر فتار، منشیات بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں پانچ ملزمان گر فتار منشیات بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشنز زوہیب محسن کی ہدایت پر پو لیس نے کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈپر کاروائی کر تے ہوئے اشتہاری ملزمان عطا الرحمن اورفقیر محمد کو گر فتار کر لیا۔ جبکہ پولیس نے کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے دو ملزمان آفتاب احمد اورعبدالرحیم کو گر فتار کر کے مقدمہ فرد نمبری بالا میں چوری شدہ موٹر سائیکل کے سامان برآمد کر لئے۔ پو لیس نے دوران گشت کلی جیو میں ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی کے دوران زعفران نا می شخص سے دو ہزار گرام چرس بر آمد کر کے گر فتار کر لیا۔ پو لیس نے ملزمان کے خلاف کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے