خواتین کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتی ہے ، مابت کاکا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ خواتین کی سیاسی معاشی سرگرمیوں میں شرکت اور حصہ داری کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی و خوشحالی کے منازل طے نہیں کرسکتی پشتون افغان سوسائٹی میں خواتین کی عزت احترام کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی کے ہر شعبے میں برابر کی حصہ داری فخر افغان باچاخان نے متعارف کروایا 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں تقریب منعقد کی جائیگی جس میں پارٹی کے خواتین ذمہ داران اور رہنما شرکت کرینگے باچاخان مرکز کوئٹہ سے جاریکردہ صوبائی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ 8مارچ کو خواتین کی عالمی دن کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق سیاسی معاشی سماجی سرگرمیوں میں حصہ داری کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی جائیگی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے خواتین رہنماں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات سے منسلک خواتین بھی شرکت کرینگی انہوں نے کہا کہ بقول باچاخان کسی بھی قوم کی تہذیب وتمدن اگر پرکھنا مقصود ہو تو اس قوم کے اپنے خواتین کے ساتھ رویہ وبرتاو کو دیکھا جائے تو اس قوم کی حالت خود بخود عیاں ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں خواتین کو نہ صرف سیاسی تنظیمی طور پر مواقع فراہم کئے جاتے ہیں بلکہ انہیں علم ہنر کے حصول کے علاہ انہیں معاشی سرگرمیوں میں بھی برابر کے حصہ داری کے حق میں ہے پشتون افغان سوسائٹی میں خواتین کی تاریخی کردار اور واقعات پشتون اقدار و روایات کا انمٹ حصہ ہے وہ چاہئے ملالہ میوندی ہو الف جان خٹک بخت نامہ کاکڑ بیگم نسیم ولی خان ملالہ یوسفزئی سمیت دیگر اہم کردار قابل ذکر ہے۔