خدشہ ہے مردم وخانہ شماری نہیں بلکہ خانہ پوری ہورہی ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمدجنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مفتی عبد الغفور مدنی مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ سراج الدین حاجی محمد شاہ لالا حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مفتی محمد ابوبکر حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی نیک محمد فاروقی حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے مردم وخانہ شماری میں سست روی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے "مردم وخانہ شماری” نہیں بلکہ "خانہ پوری” ہورہی ہے، مردم شماری جیسے اہم عمل میں غیر سنجیدگی سے سوالات جنم لے رہے ہیں، تین دن کے دعویدار پانچ دنوں کوئٹہ کی گلیوں میں پہنچ نہ سکے،عوام کو ٹیموں کی تلاش ہے مگر وہ ابھی تک کام کا آغاز تک نہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں شماری کا سلسلہ شروع کیا ہے وہاں شکایات سامنے آئی ہیں کہ شمارکنندہ گان بعض گھروں میں صرف ایک چار دیواری کے اندر رھنے والے خاندانوں کوایک خاندان شمار کرکے عجلت و جلد بازی اور غلط اعدادوشمار کے مرتکب ہورہے ہیں۔اور اس عمل سیلاتعداد شادی شدہ فیملی ممبران خانہ شماری سے رہ رہے ہیں ان تمام امور اور خدشات کیحوالے سے جمعیت بہت جلد کوئٹہ کی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلاکر لائحہ عمل طے کرلی گی انہوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر اور دیگر ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ تمام شمار کنندہ گان اور سپر وائزرزحضرات کوسختی کے ساتھ ہدایت کریں کہ وہ اپنے قومی حب الوطنی کے اس اہم ذمہ داری کو نبھانے میں خانہ و مردم شماری میں گھر گھر گلی گلی خیموں،جھونپڑیوں اورشہر کے گردونواح علاقوں میں جاکر خانہ شماری و مردم شماری کریں۔تاکہ اس اہم قومی فریضے سیکوئی فرد، خاندان گھر گلی گاوں رہ نہ جائیں۔عجلت و جلد بازی سے اجتناب کریں، بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے تمام ذمہ داران کارکنان اورضلع کوئٹہ کے تمام سٹیک ہولڈر سیاسی اور سماجی تنظیمیں اور سوشل ورکرز شمار کنندہ گان اورزمہ داران کے ساتھ بھرپور تعاون و رہنمائی کریں۔تاکہ کوئی فرد، گھر و دور دراز کا علاقہ خانہ و مردم شماری سے رہ نہ جائیں۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن ہر تعاون کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے