ہرنائی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دس کان کن پھنس گئے 7 کی حالت تشویش ناک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دس کان کن پھنس گئے،سات کان کنوں کو تشویش ناک حالت میں زندہ نکال لیا گیا،تین کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان عبدالغنی نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مقامی کوئلہ کان میں زیریلی گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے سے کوئلہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں دس کان کن کان کے اندر پھنس گئے چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان نے بتایا کہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور سات کان کنوں کو کان سے زندہ نکال لیا گیا،،تاہم ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، کوئلہ کان سے نکالے گئے کان کنوں کو سول ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا دیگر تین کان کنوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے