صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو امن کا گہو ارہ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے ،بشریٰ رند
کوئٹہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو امن کا گہو ارہ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے حالیہ امن وامان کی بہتری حکومتی اقدامات کامنہ بولتا ثبوت ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ امن وامان کی بہتری ترقی کیلئے لازم وملزوم ہے۔حالیہ گوادر ریلی اور صوبے میں کھیلوں کی سرگر میوں نے نہ صرف بلوچستان کے عوام کا عتماد بحال کیا ہے بلکہ پورے پاکستان کے سیاح بلوچستان کا رُخ کررہے ہیں جوکہ صوبائی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے شر پسند عناصر ہر طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں کہ صوبے کے امن وامان کو متاثر کیا جائے مگر ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد اور چوکس ہیں اور امن کے خلاف ہونے والی سا زش کو ناکام بناتے ہوئے ترقی کی منزلوں کی طرف گامز ن ہیں،اور امن وامان کو قائم رکھنے پر یہ ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ہمارے جوان اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے صوبے کے امن وامان کو قائم دائم رکھے ہوئے ہیں جوکہ قابل تحسین ہے۔صوبے کے عوام میں بھی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر اعتماد کیا اظہار کیا گیا ہے،اور اسی اعتماد کی بدولت صوبے میں کا روباری سرگرمیاں بھی بہتر ہوتی جارہی ہیں،اور صوبہ ترقی کی منز لوں کی طرف رواں دواں ہے۔