کیسکونے تمام نادہندہ صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی سے متعلق نوٹسزجاری کردئیے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے تمام نادہندہ صارفین سمیت سرکاری محکموں اور زرعی صارفین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں اور اس نوٹس میں واضح کیاگیاہے کہ بلوں کی عدم دائیگی کی صورت میں تمام نادہندہ صارفین کے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کردئیے جائیں گے اوربلوں کی مکمل وصولیابی تک نادہندگان کے کنکشنز دوبارہ نہیں لگائے جائیں گے۔ اس وقت ماہ جنوری 2023تک بجلی بلوں کی مدمیں صوبائی حکومت کے تمام ذیلی محکموں کے ذمہ مجموعی طورپرتقریباً 28ارب 43کروڑ 26لاکھ روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں جس کی ادائیگی کے لئے کیسکونے صوبائی حکومت کے تمام ذیلی محکموں کو نوٹس بھیج دئیے گئے ہیں جن میں گورنرہاؤس کے ذمہ ساڑھے37ملین روپے، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذمہ ساڑھے18ملین روپے،محکمہ پولیس کے ذمہ 1027.91ملین روپے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) 15022.86ملین روپے، محکمہ تعلیم 6650ملین روپے، محکمہ صحت کے زمہ 2464.84ملین روپے،بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ذمہ تقریباً5ملین روپے، بلوچستان جوڈیشل اکیڈیمی 15.53ملین روپے، بلوچستان لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیولپمنٹ 352.07ملین روپے،محکمہ پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ 18.55ملین روپے، محکمہ لیبر اینڈمین پاورتقریباً 25ملین روپے،کمیونکیشن اینڈورکس (سی اینڈڈبلیو) 297.33ملین روپے، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ 28.49ملین روپے، بلوچستان کمشنرز 40.77ملین روپے،ڈپٹی کمشنرز 916.72ملین روپے، محکمہ جیل 93.29ملین روپے، محکمہ زراعت 370ملین روپے، بلوچستان فوڈڈیپارٹمنٹ 70ملین روپے، محکمہ جنگلات وجنگلی حیات 57.45ملین روپے، محکمہ ماہی گیری 114.07ملین روپے،ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ 138.13ملین روپے، لائیواسٹاک اینڈڈیری کے ذمہ 122.50ملین روپے، بلوچستان بلڈنگز 160ملین روپے، محکمہ سوشل ویلفیئر104.34ملین روپے، محکمہ واساکے ذمہ 231.81ملین روپے اور گوادرڈیولپمنٹ اتھارٹی 44.85ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی محکموں میں محکمہ پاکستان ریلوے کے زمہ 36.34ملین روپے،محکمہ نادرا تقریباً41ملین روپے، سینٹرل ایکسائز اینڈکسٹم 85.78ملین روپے، پاکستان پوسٹ آفس 136.2ملین روپے اورپاکستان ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (پی ٹی سی ایل) کے ذمہ 120.15ملین روپے کے بقایاجات بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے