اینٹی نارکوٹکس فورس کا بلوچستان میں مختلف کاروائیا ں بھاری مقدارمیں منشیات برآمد 7 ملزمان گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں مختلف کاروائیا ں کر تے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے 7ملزمان کو گر فتار کر لیا۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے فروری کے مہینے میں 22 مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 1348.1 کلو گرام چرس،2سو73 کلو گرام ہیروئن،2سو4 کلو گرام مارفین، 1ہزار 6سو23کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور6ہزار 6سو7لیٹر ہائڈروکلورک ایسڈ قبضے میں لے لیا اور 7 منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کاروائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کی یہ کاروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں خضدار، کچلاک، پشین، کوئٹہ، پنجگور، چمن، لسبیلہ دالبندین، تربت، نوکنڈی، پسنی اور گوادر میں کی گئیں۔ بر آمد کردہ منشیات کی مالیت 187.290 ملین روپے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکن ڈالرز میں 277.576 ملین ڈالرز بنتی ہے۔ تمام مقد مات انسداد منشیات قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور معاشرے کو منشیات سے پاک اور صحت مند بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان منشیات سے پاک پاکستان کی تشکیل کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کراس مشن کو جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے