بلوچستان کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مولانا عبدالواسع
قلعہ سیف اللہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت کے اکابرین نے ہر ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ظالم اور جابر حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے ہم ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی مفادات کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے عمران نیازی نے ملک کو اقتصادی طور پر دیوالیہ کردیا اور اب دوبارہ حکمرانی کے لئے عمران نیازی غیرآئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کا راستہ روکنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیمزئی گوال اسماعیل زئی حلقہ 18 کی یونین کونسل کے چیئرمین مولوی عبد الرحمن نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کی انہوں نے کہا کہ جمعیت بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے بلوچستان کے حقوق ساحل وسائل کیلئے اپنی حکومتیں قربان کی ہیں اور آئندہ بھی بلوچستان کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بلوچستان میں جاری احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے عوام آئندہ عام انتخابات میں جمعیت کو کامیابی سے ہمکنار کریں جمعیت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی جمعیت اور اتحادی حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے بہت مشکل فیصلے کئے ہیں آنے والے دنوں میں معاشی بحران پر قابو پالیا جائے گا ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے مگر بدقسمتی سے سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کی بجائے ملکی معیشت کو ڈبو دیا جس کی وجہ سے صورتحال گمبھیر ہوچکی ہے مگر وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں ہمسایہ اور دوست اسلامی ممالک کے تعاون و مدد سے ملکی معیشت کو بہتر کیا دریں اثنا جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی بیان میں بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیاگیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔