صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس، گرفتار ملزم بری،لواحقین و بی یوجے کا ریڈ زون میں دھرنا و احتجاج
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو بری کردیا۔کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 9 کی عدالت میں صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
مقتول صحافی کے والد نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثبوت ہونے کے باوجود قتل کے ملزم کو بری کرنا معنی خیز ہے۔عبدالواحد رئیسانی کے والد نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔عبدالواحد رئیسانی کو 2021 میں بظاہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
کوئٹہ میں عبدالواحد رئیسانی کے ملزم کی بریت کے فیصلے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ تمام ثبوتوں کے باوجود ملزم کو باعزت بری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹ (بی یو جے) نے مزید کہا کہ ورثاء کے ہمراہ فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
جس پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور لواحقین نے سخت تشویش کا اظہار کیا اور کوئٹہ کچہر ی کے سامنے دھرنا دے کر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیادھرنے میں صحافیوں اور لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہےصحافی عبدالواحد رہیسانی کو 24 اپریل 2021 میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ کےقمبرانی روڈ پر اس وقت گولی مارکر شہید کیا تھا۔