درخت ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ بارش کا باعث بننے کے علاوہ ماحول سے آلودگی کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوگا، یاسر اقبال دشتی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب اور بارش کا باعث بننے کے علاوہ ماحول سے آلودگی کے خاتمہ میں بھی مددگار ثابت ہوگا عوام الناس کو محکمہ جنگلات موسم کے مناسبت سے پودے فراہم کرتی ہے عوام الناس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے احاطے میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت لگانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شجر کاری مہم کے دوران ضلع مستونگ کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اور دیگر نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیکر پودا لگایا شجر کاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ درخت اور جنگلات بارشوں کا سبب بننے والی زرائع میں سے ایک اہم زریعہ ہے اس لیے یہ عوام الناس۔سماجی کارکنان۔ اہلیان علاقہ اور ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہیں کہ ہم ان اپنے ماحولیات کی تحفظ کے لیئے درخت اورجنگلات کی ہر ممکن حد تک تحفظ کریں انہوں نے کہا شجری کاری مہم ایک بہت بڑی نعمت ہے اس سے ہمیں ہر صورت استعفادہ کرنا چائیے کیونکہ بارش برسانے کی عمل میں پودے،درخت و سبزہ کا بنیادی کردار ہوتا ہے ہم نے بحیثیت ذمہ دار شہری کے درختوں اور جنگلات کا تحفظ کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے ہمیں اس متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان مشکلات سے نکلنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم درختوں سے دوستی کریں،شجری کاری مہم کے دوران کم از کم ہر بشر ایک شجر ضرور لگائیں محکمہ زراعت اور جنگلات کے زیر اہتمام دس بلین شجری کاری پراجیکٹ علاقے کے ضروریات کے عین مطابق ہے اور اس پراجیکٹ کو نعمت سمجھ کر ہم اس کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے