سرکاری محکموں سمیت تمام نادہندگان اپنے ذمہ بجلی کے واجبات جمع کرائیں ، کیسکو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اُن تمام نادہندگان کے بجلی کے کنکشنزبلاتاخیر منقطع کرتی ہے جواپنے بجلی کے موجودہ بل اوربقایاجات بروقت ادانہیں کرتے جن میں سرکاری اورغیر سرکاری محکموں سمیت زرعی نادہندگان اور گھریلو، تجارتی و صنعتی صارفین شامل ہیں۔اس کے علاوہ اُن تمام نادہندگان کو بل جمع کرانے سے متعلق نوٹسز بھی ارسال کئے جاتے ہیں جس میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جاتی ہے تاکہ صارفین کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچنے کے لئے اپنے بلوں کی ادائیگی کو ممکن بناسکے۔اس سلسلے میں کیسکونے محکمہ ریلوے، وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ اور دیگر تمام نادہندہ سرکاری محکوں کو بلوں کی ادائیگی کے لئے نوٹسز بھیج دئیے گئے ہیں جس میں بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں کو اپیل کی گئی ہے۔لہٰذا کیسکو نے نادہندہ سرکاری محکموں سمیت تمام نادہندہ گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور زرعی صارفین کو نوٹسز کی صورت میں بل جمع کرانے کے لئے اپیل ی ہے کہ وہ اپنے ذمہ موجودہ بل کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی فوری طورپر جمع کرائیں جس کے بعد بل جمع نہ کرانے کی صور ت میں کیسکوکی ٹیمیں اُن کے برقی کنکشنز منقطع کردے گی جبکہ کنکشن منقطع ہونے پر کیسکو مزیدکسی بھی نادہندہ صارف کے نقصان یا زحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔