محکمہ موسمیا ت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارش کی بیش گوئی کر دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ مو سمیا ت نے بلو چستان میں مغربی ہواوں اور بارش کا نیا سسٹم داخل ہو نے کے بعد اگلے دور روز تک کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی بیش گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو محکمہ مو سمیات کے جا ری کر دہ اعلامیہ میں بلوچستان میں مغربی ہواوں اور بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کر تے ہوئے بتایا گیاکہ مغربی ہوائیں 28 فروری کی شام سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں 28 فروری سے یکم مارچ تک کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں بارش و ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ مو سمیات نے بارانی علاقوں میں تیز ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔