پولیس جوانون کی شہادت بہت تکلیف دہ واقعہ ہے ، نواب ثناء اللہ خان زہری
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں خضدار پولیس کی گاڑی پر دہشت گردون کے بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس جوانون کی شہادت بہت تکلیف دہ واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پھر جھالاوان کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی درپے ہیں سیکورٹی اداروں اور پولیس کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا ایک بدترین دہشت گردی ہے ہم کسی صورت وطن دشمنوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بے گناہ پولیس کے جوان عوام کو تحفظ دینے کے لئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں انہیں نشانہ بنانا بزدلی ہے ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں اور پولیس کے جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک اور قوم کی حفاظت کی ہے مشکل حالات میں بھی اپنی جانوں کی قربانی دیکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے خضدار میں امن کی بحالی میں پولیس اور لیویز کے جوانوں کا بہت بڑا کردار اور قربانی ہے جسے اہل جھالاوان سلام پیش کرتی ہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے دھماکہ میں کانسٹیبل عبدالسلام زہری ڈرائیور محمد دین لانگو کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلند درجات کے لئے دعاء اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔