خان محمد مری کے اہل خانہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا بیان جو ڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کے سامنے ریکارڈ کروا دیاہے، تنویر مری ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خان محمد مری کے اہل خانہ کے وکیل تنویر مری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خان محمد مری کے اہل خانہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جنہوں نے اپنا بیان جو ڈیشل مجسٹریٹ 12کوئٹہ کے سامنے ریکارڈ کروا دیاہے، اہل خانہ کی جانب سے سر دار عبد الر حمن سمیت دیگر ساتھیوں کا نام لیا گیا جنہوں نے بچوں پر تشدد کیا،سر دار عبد الرحمن کھیتران کی ریمانڈ مکمل ہو نے کے بعد کوئٹہ میں ٹرائل شروع ہوجا ئے گا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ تنویر مری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خان محمد مری کے اہل خانہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کروا کر مجسٹریٹ 12کے سامنے پیش کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ خان محمد مری کے اہل خانہ کی جانب سے سر دار عبد الرحمن کھیتران کے خلاف بیان دیا گیا ہے بیان میں اہل خانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خان محمد مری کی بچی اور بچوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بناکر ڈرا یادھمکایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خان محمد مری کے اہل خانہ نے بیان میں سر دار عبد الرحمن کھیتران سمیت دیگر ساتھیوں کا نام لیا گیا جنہوں نے بچوں پر تشددکیا۔ انہوں نے کہاکہ خان محمد مری کے دو بیٹے لاہور سے بازیاب ہوئے جبکہ تین بچوں کو بارکھان کے قریب جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سر دار عبد الرحمن کھیتران کی ریمانڈ مکمل ہو نے کے بعد کوئٹہ میں ٹرائل شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل لئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے