ڈیرہ مراد جمالی امید سحر فانڈیشن بلوچستان کی جانب سے تیسرا سالانہ 50 اجتماعی شادیوں کی تقریب

ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)امید سحر فانڈیشن بلوچستان کی جانب سے تیسرا سالانہ 50 اجتماعی شادیوں کی تقریب وائس چیئرمین میر غلام نبی عمرانی کی سربراہی عبداللہ شاہ ٹان ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری، ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی،اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور خان لہڑی تھے تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وسابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی، میر فرید خان عمرانی، میر عاشق حسین عمرانی، سید عبدالقادر شاہ، سید مبارک علی شاہ، سیٹھ تارا چند، سیٹھ داسو مل، غلام مصطفی عمرانی سمیت علاقے کے معززین معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی امید سحر فانڈیشن نصیر آباد کے وائس چیئرمین میر غلام نبی خان عمرانی کی سربراہی میں 50 نئے شادیوں کے جوڑوں کے دلہاں کو ہار پہنا کر ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیاگیا اور شادی کا تمام جہز کا سامان فراہم کیا گیا اس اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام دلہاں نے امید سحر فانڈیشن بلوچستان اور امید سحر فانڈیشن نصیر آباد کے وائس چیئرمین میر غلام نبی خان عمرانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بہت شکرگزار ہیں امید سحر فانڈیشن بلوچستان کا جنہوں نے اس مہنگائی کے دور میں ہماری شادیوں کیلئے ہمیں انتے بڑی قیمتی سامان سے نوازا اور ہماری مدد کی جس کی ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید سحر فانڈیشن بلوچستان کا اور امید سحر فانڈیشن بلوچستان نصیر آباد کے وائس چیئرمین میر غلام نبی خان عمرانی کے اس احسان کو کبھی نہیں بھولیں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں آئندہ بھی اس طرح غریبوں کی مدد کرتے رہیں گے ان کا مزید کہناہے کہ ہم علاقے تمام افسران، معززین اور معتبرین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھی اس طرح کے پروگراموں میں دل کھول کر حصہ لیں تاکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب خاندانوں کے شادیوں کی اخراجات میں مدد ہوسکیتقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری، میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین میر صفدر خان عمرانی نے 50/50 ہزار روپے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور خان لہڑی نے اس پروگرام کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا جبکہ سیٹھ تارا چند، سیٹھ داسو مل کی جانب سے دلہنوں کیلئے 50 دوپٹہ کے تحفے پیش کیئے گئے تقریب میں ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی کی ہدایت پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او شمن علی سولنگی کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے