گوادر، قابض لٹیروں نے گوادر کے سمندر کو ٹرالر مافیا کو ٹھیکہ پر دے دیا ہے، ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر پر سالوں سے قابض لٹیروں نے گوادر کے سمندر کو ٹرالر مافیا کو ٹھیکہ پر دے دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ڈیڑھ ارب میں تربت شہر کا نقشہ بدل ڈالا مگر گوادر کے نام نہاد نمائندے پانچ ارپ میں گوادر کے نواحی علاقوں کے لیئے ایک لنک روڈ تک نہ بنا سکے، اب گوادر کے لوگوں کو اپنے آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچ کر اپنیضمیر کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ اتنی بڑی سمندر کا مالک ہونے کے باوجود ان کے بچے بھوکے پیٹ سورے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمولیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی ماہیگیر سیکر ٹر ی آدم قادر بخش کے قیادت میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے بزرگ و نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔سابق وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا افسو س کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گوادر میں مچھلیوں کی نسلیں اس قدر نایاب ہوتی جارہی ہیں کہ مہنگی فروخت ہونے کی وجہ سے ساحلی پٹی پر بسنے والی آبادی کی دسترس سے باہر ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہیکہ عوامی نمائندگی کے نام پر گوادر پر سالوں سے قابض لٹیروں نے گوادر کے سمندر کو ٹرالر مافیا کو ٹھیکہ ہر دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں ڈیڑھ ارب میں تربت شہر کا نقشہ بدل ڈالا مگر گوادر کے نام نہاد نمائندے پانچ ارپ میں گوادر کے نواحی علاقوں کے لیئے ایک لنک روڈ تک نہ بنا سکے جنکی وجہ سے آج اکیسویں صدی میں یہاں کے لوگوں کو امد و رفت کے کیئے روڈ تک میسر نہیں، انہوں نے کہا کہ آج کپر کی حالت زار کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اس دور جدید میں یہاں اچھے تعلیمی ادارے تو درکنار ایک اچھی اسکول تک میسر نہیں، کپر کو کسمپرسی کی حالت سے نجات دلانے کا واحد ذریعہ شعوری سیاست ہی ممکن ہے، یہاں کے نام نہاد نماٰئندے لوگوں کو تعلیم و تعلیمی اداروں سے اس لیئے دور رکھنا چاہتے ہیں کہ وہ سیاسی شعور سے بے بہرہ ہوسکیں تاکہ وہ ان کے مستقبل کے فیصلے اپنے من مانا طریقوں سے کرسکیں، نہوں نے کہا کہ اب یہاں کے لوگوں کو اپنے آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچ کر اپنیضمیر کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ اتنی بڑی سمندر کا مالک ہونے کے باوجود ان کے بچے بھوکے پیٹ سورے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج جاگیردارانہ اور موروثی سیاست نے یہاں کے لوگوں کو اس نہج پر پہنچا دیاہے، نیشنل پارٹی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو یہاں کے عوام کی صیح ترجمانی کرکے انہیں اس دلدل سے نکال سکتی کیونکہ نیشنل پارٹی کسان، مزدور و متوسط طبقے کو اسمبلیوں تک پہنچانے والی پارٹی ہے، اگر نیشنل پارٹی کو گوادر میں عوامی میندیٹ صاصل ہو تو وہ ٹرالر مافیا کے خاتمے کے علاوہ تعلیمی و دیگر سہولیات عوام کے دہلیز تک پہنچائے گا، علاوہ ازیں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، مرکزی رہنما میڈم یاسمین، سنٹرل کمیٹی کے رکن طاہرہ خورشید، اشرف حسین، صوبائی ماہیگیر سیکریٹری آدم قادر بخش، بی ایس او کے ظریف بلوچ نے بھی خطاب کرتے کیا اور آخر میں انھوں نے شمولیت کرنے والے ساتھیوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا امید ہے نئے شامل ہونے والے دوست پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گے،