وزیراعظم شہباز شریف کی ملک عبدالولی کاکڑ سے ملاقات، ملک کی مجموعی وسیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے بلوچستان کے ساتھ جو غلطیاکی ہے ان کا بہت جلد ازالہ کیا جائے گا پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے وزیراعظم نے کہا کہ بہت جلد میں کوئٹہ کا دورہ کروں گا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی سے ملاقات اوربات چیت میں کیا ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہیں ملاقات میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے