نواب ثناء اللہ خان زہری کی فریال تالپور سے ملاقات، پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی)ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاست پارٹی امور بالخصوص بلوچستان میں پارٹی معاملات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید منظم کیا جائے گا تاکہ آنے والے جنرل الیکشن میں پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کریں۔ فریال تالپور نے چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اور بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بلوچستان میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پارٹی کی کارکردہ گی کو سراہا۔اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے بلوچستان کے عوام اپنے امیدوں کا محور صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو ہی سمجھتے ہیں اس لئے بلوچستان کے سیاسی کارکنان قبائلی عمائدین مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے شامل ہو رہے ہیں بلوچ عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان کے عوام نے جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو کامیاب کیاہے وہ قابل فخر ہے۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نائب صدر حاجی میر فیصل رحیم زہری ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے لیے نامزد چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے