اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کی کارروائیاں 8 دکانیں سیل 9 دکاندار گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر عطا المنعم بلوچ کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے پتنگ فروشوں ملک شاپس دکانداروں اور خوردنی تیل فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8دکانیں سیل کر دیں۔اے سی سٹی عطا المنعم نے بتایا کہ گوردت سنگھ روڈ پر پتنگوں کی 8دکانیں سیل کی گئیں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت پتنگوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کیخلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے جبکہ مسجد روڈ سرکی روڈ نیو اڈہ اور ملحقہ علاقوں میں دودھ اور خوردنی تیل و گھی مہنگے داموں فروخت کرنے والے 9دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا اے سی سٹی نے کہا کہ ہم گرفتاریوں کے علاوہ انہیں بھاری جرمانے بھی کر رہے ہیں۔ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے