نصیرآباد یورنیورسٹی میں سپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد اورطلباء کی جانب سے بڑی تعدادمیں حصہ لینا خوش آئند اقدام ہے،عائشہ زہری

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد میں قائم لسبیلہ یونیورسٹی کیمپس میں سپورٹس گالہ ایونٹ کاانعقاد کیا گیا ایونٹ میں طلباء نے کثیرتعدادمیں حصہ لیا اختتامی تقریب کی مہمان خاص ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری تھیں یونیورسٹی پہنچنے پر ان کا شانداراستقبال کیا گیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہاکہ تعلیمی عمل کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے سپورٹس کی اہمیت انتہائی ضروری ہیں نصیرآباد یورنیورسٹی میں سپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد اورطلباء کی جانب سے بڑی تعدادمیں حصہ لینا خوش آئند اقدام ہے طلباء پرلازم ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ایونٹ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ صحت مند زندگی بسر کرنے والے افراد ہی دنیا کی ہرکامیابی حاصل کرنے کی سکت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ سپورٹس کی سرگرمیاں صحت مندانہ زندگی کی نشانی ہے حکومت سپورٹس کے شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سپورٹس کے شعبے کو مزید پروان چڑھایا جائے ضلعی انتظامیہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی عائشہ زہری نے کہاکہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اْبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اْبھار سکتی انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ اس طرح کے ایونٹ کو آئندہ بھی یقینی بنائیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکے تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ نے سپورٹس ایونٹ میں حصہ لینے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے بعدازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ نے یونیورسٹی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں تعلیمی عمل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے