ملک میں سیاست اور معیشت کا بریک ڈاؤن پیدا ہوچکا ہے،مصطفی نواز کھوکھر
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ملک میں سیاست اور معیشت کا بریک ڈاؤن پیدا ہوچکا ہے،کتاب میلہ نسل نو کی شعوری اور علمی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے،گوادر میں کتاب دوستی، علم اور ادب سے شغف کا رجحان قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف سیاسی رہنماء سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آر سی ڈی سی کونسل گوادر کے زیر اہتمام آٹھواں علمی و ادبی اور کتابوں کے میلہ کا شاندار افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعرات کورورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل (آر سی ڈی کونسل) گوادر کے زیر اہتمام کتاب میلہ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز کیاگیا جس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے معروف سیاسی رہنماء سابق سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے بطور مہمان شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف سیاسی رہنماء سابقہ سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں سیاست اور معیشت کا بریک ڈاؤن پیدا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کتاب میلہ نسل نو کی شعوری اور علمی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے گوادر میں کتاب دوستی، علم اور ادب سے شغف کا رجحان قابل ستائش ہے۔علاوہ ازیں تقریب سے انجمن ترقی اردو پاکستان ڈاکٹر فاطمہ حسن، گودر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر، بلوچی زبان کے معروف ادیب ڈاکٹر اے آر داد اور آر سی ڈی کونسل گوادر کے سرپرست اعلی خدابخش ہاشم نے بھی خطاب کیا۔