سردار عبدالرحمان کی نجی جیلیں کوئٹہ اور بارکھان میں ہیں جن میں کئی افراد اب بھی قید ہیں،خان محمد مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا،محمد خان مری کی 45 سالہ اہلیہ گراں ناز اور 18 سالہ بیٹی فرزانہ سمیت 6 افراد کو رات گئے کوہلو، بارکھان، اور دکی کے علاقوں سے باز یاب کرالیا گیا۔رات گئے سیکورٹی فورسز نے لیویز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران خان محمد مری کے 19 سالہ بیٹے عبدلمجید کو دکی سے جبکہ 12 سالہ بیٹے عمران اور اس والدہ گراں ناز اور 18 سالہ بیٹی کو کوہلو سے اور 15 سالہ غفار اور 11 سالہ ستار کو پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے باز یاب کرالیا لیویز اور سیکورٹی فورسز نے رات گئے کوہلو بارکھان دکی پنجاب اور بلوچستان سے ملحقہ علاقوں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران مغویوں کو بازیاب کرایا۔اہل خانہ کی بازیابی کے بعد خان محمد مری سامنے آگئے اور کوئٹہ میں دھرنے میں پہنچ گئے۔ خان محمد مری کا کہنا تھا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کے کہنے پر انکے بیٹے انعام کھیتران کے خلاف گواہی نہ دینے پر انکے اہل خانہ کو قید کرکیا گیا تھا۔سردار عبدالرحمان کی نجی جیلیں کوئٹہ اور بارکھان میں ہیں جن میں کئی افراد اب بھی قید ہیں۔مری قومی اتحاد کے رہنماء جہانگیر مری نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو بچانے کی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے