ڈیرہ اللہ یار،چوری کی انوکھی واردات چور قبر کے مقبرے کی چھت توڑ کر گاڈر اور سریے چوری کرلے

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں چوری کی انوکھی واردات، چور قبر کے مقبرے کی چھت توڑ کر گاڈر اور سریے چوری کرکے لے گئے، لواحقین کا واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق: ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی کے مقام پر نامعلوم چوروں نے قبر کے اوپر تعمیر کیے گئے مقبرے کی چھت توڑ کر گاڈر سریے ٹی آر اور مرکزی دروازہ بھی چوری کر کے فرار ہوگئے، افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر لواحقین قبرستان پہنچ گئے اور واقعہ کے متعلق پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کو اطلاع دی، لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری اور واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، چوروں سے اب قبرستان بھی محفوظ نہیں رہے، لواحقین غلام الدین بلیدی، مرید بلیدی و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبرہ توڑ کر چوری کرنے والے چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے