بلوچستان پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔سردار عبدالرحمان کو اس وقت ڈی آئی جی کے دفتر میُں نظر بند کیا گیا ہے۔احکامات آنے پر کینٹ تھانے منتقل کیا جائے گا ۔
پولیس نے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔