صوبائی قیادت کی ہدایت پر حلقہ این اے 265کوئٹہ ٹو سے اپنے کا غذات نامزدگی واپس لے لی ہے، نورالدین کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام حکومتی اتحادیوں نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ پی پی پی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی،کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھا تے رہیں گے، آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فتح حاصل ہو گی، صوبائی قیادت کی ہدایت پر حلقہ این اے 265کوئٹہ ٹو سے اپنے کا غذات نامزدگی واپس لے لی ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم اچکزئی، یا سر مبشر، ثناء درانی، ریاض خلجی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے حلقہ این اے 265کوئٹہ ٹو کے ضمنی الیکشن کے لئے مجھے نامزد کیا تھا جسے میں اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح اب تک پارٹی کی سٹی قیادت، کارکن اور یونٹ دل جمی سے کام کر رہے تھے اب اس سے بڑھ کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے مسائل کو اجا گر کر کے کوئٹہ کو منی لاڑ کا نہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں فتح پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی تمام سیا سی جماعتوں سے مایوس ہو اپنی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ لگائی بیٹھی ہے کیو نکہ جب بھی پیپلز پارٹی کو موقع ملا ہے پی پی پی نے ملک میں عوام کی خد مت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام حکومتی اتحادیوں نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ پی پی پی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی تو لہٰذا صوبائی قیادت کی مشاور ت سے میں نے بطور نا مز دامیدوار حلقہ این اے 265کوئٹہ ٹو سے اپنے کا غذات نامزدگی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے الیکشن کیمپین کے دوران جلسے منعقد کروانے، ووٹ دینے کی یقین دھانی اور الیکشن کیمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی مستقبل میں عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے