کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے عہدہ سنبھال لیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے عہدہ سنبھال لیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم ہے اور ثقافت شعبے میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جس کو بروئے کار لا کر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کیا جاسکتا ہے۔ دو برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسری کی مدد کی ہے۔ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقدار، روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنا ان کے ادارے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید ابوالحسن میری نے سیکرٹری کلچر بلوچستان منظور حسین، الحمد اسلامک یونیورسٹی کے صدر، اسلامیہ بوائز کالج کے پرنسپل اور دوسرے سماجی و ثقافتی شعبوں میں فعال افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں نئے ڈی جی خانہ فرہنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جبکہ پرانے ڈائریکٹر سید حسین تقی زادہ واقفی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعارفی سند سے نوازا گیا اور پاکستان سے محبت بھری یادوں کے ساتھ ان کو رخصت کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے