آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بارکھان کے واقعے کی خود اپنی نگرانی میں تفتیش کرارہے ہیں، ترجمان بلوچستان پولیس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بارکھان کے واقعے کی خود اپنی نگرانی میں تفتیش کرارہے ہیں،مظاہرین اور لواحقین کو یہ یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ خاندان کے بقیہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور جلد بہتر پیش رفت کی توقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں خفیہ اطلاعات کی بنا ء پر مغویان کی بازیابی کے لئے روانہ کی گئی گزشتہ رات سردار عبدالرحمن کھیتران کی رہائش گاہ واقع کوئٹہ اور بارکھان کی پولیس نے جامع تلاشی کی۔پوسٹ مارٹم اورایف آئی آر شفاف تحقیقا ت کے اہم بنیادی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ جلد حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے آئی جی بلوچستان خود تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں بااثر شخصیات بھی اگر معاملے میں ملوث پائے گئے تو قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنایا جائے گاکسی بھی بااثرشخص کو اس کی حیثیت کی وجہ سے ریاعت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ قانونی چارہ جو ئی کی پیش رفت میں دقت کے پیش نظر مظاہرین کے ساتھ ہونے والے رابط میں اْن کو پْر امن رہنے کی تلقین کی گئی ہے صوبائی حکومت نے معاملے کی چھان بین کیلئے پہلے ہی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ معاملہ میں غفلت اور لاپروائی کے مرتکب آفسران کے خلا ف سخت کاروائی ہو گی آئی جی کی سر پرستی میں واقعے کی شفاف تحقیقات پولیس کی اولین ترجیح ہو گی۔