سبی میلہ مویشیاں واسپاں بلوچستان کا ایک قدیمی میلہ ہے ، ارشد بگٹی

سبی(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان ارشد بگٹی نے کہا کہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں بلوچستان کا ایک قدیمی میلہ ہے اس میلے کی روایات کو برقرار رکھنے اور شایاں شان انداز میں منعقد کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے 3 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلے کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے میں سبی دورے کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسران و میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سبی ڈاکٹر فاروق لونی نے سبی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سبی ڈاکٹر جان محمد صافی،سپرٹنٹنڈنٹ بیف سنٹر ڈاکٹر فرید پانیزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری فارم ڈاکٹر عبدالعزیز عثمانی،سپرنٹنڈنٹ لائیو سٹاک سبی محمد انور خجک،ڈاکٹر مزار خان خجک،ڈاکٹر نعیم کھوسہ،ڈاکٹر غلام فاروق اور حافظ ممتاز خجک سمیت دیگر موجود تھے صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان ارشد بگٹی نے کہا کہ سبی میلہ میں نہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ اور پنجاب سے بھی مالداروں کو مدعو کیا گیا ہے سبی میلہ خوشیوں اور محبت کا نام ہے اس میلے کے منعقد ہونے سے صوبے کی معشیت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے مالداروں کو پنجاب اور سندھ سے آنے والے مالداروں کے ساتھ مل بیٹھنے کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک میلے کے دوران ڈاکٹروں کی بہتری ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں اور مالدروں کو مفت مشورے دیتے ہیں جس سے مالداری شعبہ مذید پائیدار اور مضبوظ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بھاگ ناڑی نسل کیبیل اور گائے دنیا میں اپنی پہنچان رکھتے ہیں اس کا گوشت میٹھا،لذیذ اور ذائقے دار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ روز بھاگ ناڑی نسل کے جانوروں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ بھاگ ناڑی نسل کے جانوروں کو مذید دنیا میں معتارف کرایا جائے انہوں نے کہا کہ ایک اندازہ کے مطابق سبی میلے کے موقع پر جانوروں خصوصا ً بھاگ ناڑی نسل کے جانوروں کی خرید و فروخت 30کروڑ روپے تک ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے انعام یافتہ جانوروں کی مانگ سندھ اور پنجاب کے منڈیوں میں اپنی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد قدرتی چراگائیں آباد ہو گئی ہیں اور صوبائی حکومت چراگاہوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے مالداروں کو مزید مواقع فراہم کرررہی ہے تاکہ مالدار خوشحال ہو جائیں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں 80فیصد آبادی کا تعلق مالداری اور زراعت سے وابستہ ہے قبل ازیں صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان ارشد بگٹی نے سبی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے سردار میر چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم،مویشی منڈی اور زرعی و صنعتی نمائش کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا بعد ازاں صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان ارشد بگٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لایؤ سٹاک سبی آفس میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے