ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کا کوسٹل ہائی وے N-10 پر مسافر بسوں میں ایرانی تیل کے اسمگلنگ پر پابندی عائد

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس برکت حسین کھوسہ نے کوسٹل ہائی وے N-10 پر مسافر بسوں میں ایرانی تیل کے اسمگلنگ پر پابندی عائد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔انہوں نے نوٹیفکیشن میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے N-10 پر مسافر بسوں پر ڈیزل، پٹرول لوڈ کرنے پر سختی سے پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ حال ہی میں ضلع لسبیلہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 40 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اگر آئند اس قسم کا کوئی واقعہ ہوا تو متعلقہ ایس پیز ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے اس مطلق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان نے اپنے حالیہ دورہ حب کے دوران واضع ہدایت جاری کی تھی کہ مسافر بسوں میں ایرانی کی اسمگلنگ کو رو کا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں حب چوکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے دورے حب میں پولیس کو حکم دیا کہ مسافر کوچوں میں ایرانی تیل کے اسمگلنک کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، انہوں نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافر کوچوں میں ایرانی تیل اسمگلنگ سے انسانی جانوں کا ضائع ہونے کا خطرہ ہے اور بلوچستان میں دہشت گردی سے زیادہ روڈ حادثے میں لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں سب بڑی وجہ مسافر بسوں میں ایرانی تیل اسمگلنگ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فوری طور پر مسافر کوچوں میں ایرانی تیل اسمگلنک روکنے کے لئے کاروائی کرے انسانی زندگیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر مسافر کوچوں میں کوئی حادثہ ہوا تو ضلعی پولیس اور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس خود کو اسکا ذمہ دار سمجھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے