قبضہ گیر سن لے لسبیلہ اور حب میں بحریہ ٹاؤن بننے نہیں دیں گے، محمد اسلم بھوتانی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)قبضہ گیر سن لے لسبیلہ اور حب میں بحریہ ٹاؤن بننے نہیں دیں گے جس طرح 70 ہزار ایکڑ واپس کرائے تھے اسی طرح ٹھٹھہ سیمنٹ کے نام پر لیز اور وندر میں فرضی کمپنی کے نام پر لیز کو واپس کریں گے علاقے کے لوگ ہر قسم کی تفریق سے نکل کر اپنی شناخت اور مستقبل بچائیں اپنی زمینیں فروخت مت کریں جو بھی قبضہ گیر آپ کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے آئے انہیں جوتے مار کر بھگاو ادارے کا کوئی شخص بھی اگر قبضہ مافیا کا حامی بن کر آئے تو مجھے بتائیں۔ ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے رابطہ آفس وندر میں مختلف جماعتوں اور علاقے کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے نہ گھبرائیں ضمانتیں ہم کرائیں گے کیس ہم لڑیں گے لیکن علاقے کے لوگوں کی زمینوں کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے ٹھٹھہ سیمنٹ سندھ والوں کو مبارک ہو وہ وہیں خوش رہیں صوبائی حکومت عوام کی نمائندگی کرے فرضی کمپنی کو زمینوں پر سہولت میسر نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ اس معاملے کو جام بھوتانی کا مسئلہ نہ سمجھیں یہ آپ کی نسلوں اور شناخت کا مسئلہ ہے جب آپ کی زمینیں نہیں رہیں گی شناخت نہیں رہے گی تب سیاست کس پر کروگے قبضہ مافیا آپ لوگوں کو لالچ دیں گے ہر طریقہ اختیار کریں گے لیکن ثابت قدم رہنا ہوگا میں اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھاؤں گا عدالت جائیں گے آپ لوگ احتجاجی تحریک شروع کریں کسی بھی قیمت پر زمین نہیں دیں گے وندر ڈیم کے کمانڈ ایریا میں پندرہ ہزار سے زائد ایکڑ زمین زور آور لوگ لے گئے تو نہ آپ زمینداری کرسکیں گے نہ ہی وندر سٹی سونمیانی اور ڈام بالا کھرکھیڑہ کے لوگوں کو جو پینے کا پانی وندر ڈیم سے ملنا ہے وہ بھی نہیں ملے گا جب یہاں ترقی نہیں تھی تو تکالیف آپ لوگوں نے برداشت کیں آج یہاں وندر ڈیم بن رہا ہے ترقی آرہی ہے لوگوں کے خوشحال ہونے کا وقت آرہا ہے تو قبضہ مافیا آپ کے حقوق کو غصب کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں اگر ان قبضہ مافیا کو نہ بھگایا تو جان لو آگے اور لاکھوں ایکڑ کی لیز حاصل کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں اپنا مستقبل بچاؤ اگر ان کو نہ بھگا سکے تو آنے والے 10 سال میں اس غلطی کا اندازہ ہوجائے گا۔ اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود تھے علاقائی لوگوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنڈال لگاکر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے ریلیاں نکالیں گے ضرورت پڑنے پر روڈ بلاک کریں گے لیکن زمین کی لیز کرنے کے خلاف خون بہانے کے لیے تیار ہیں مگر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ اس دوران سابق نائب ناظم و نو منتخب کونسلر محمد ابراہیم دودا،عالم خان انگاریہ،سابق ممبر ضلع کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، نومنتخب کونسلر میربہادر خان جاموٹ،عبدالستار انگاریہ، میرعالم خان جاموٹ،وڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ،کونسلر دھنی بخش انگاریہ، وڈیرہ محمد خان انگاریہ، رحیم بلوچ، حاجی غلام حسین سور، یار جان بلوچ، وڈیرہ عالم براد گنگو، جاوید جمالی، پیر عبدالقادر شاہ، پیر عارب شاہ، جاوید علی سور، بابو انگاریہ، اللہ بخش خلیفہ، وڈیرہ محمد حسن صابرہ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ حاجی حبیب اللہ میربحر، نندلال، نریش کمار، مکیش کمار، سردار زنگی خان، کے یو آئی کے مولوی سکندر علی انگاریہ،بی این پی کے عباس واڈیلہ، پی پی پی کے رحیم بخش انگاریہ،ودیگر سمیت بڑی تعداد میں علاقہ معززین و مختلف جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے