نواب ثنا اللہ زہری کا سردار محمد علی خان سے رابطہ،سانحہ انجیرہ پر اظہار خیال
خضدار :چیف آف جتک سر دار محمد علی خان جتک سے چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ زہری نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ انجیرہ قابل مذمت تھا۔ وہ اس واقعے کے سلسلے میں جتک ھاؤس خضدار آ نے اور جتک قبائل کے میر معتبرین کو میڑ اور مسلے کو حل کرنے بارے بات چیت کا آغاز کر نا چا ھتے ھیں ۔جس کا آغاز 2 فروری دو بجے جتک ھاؤس خضدار میں کیا جا یگا ۔
ترجمان چیف آف جتک سر دار محمد علی خان جتک ھاؤس خضدار کے مطابق 2 فروری کو تمام معتبرین جتک اور جتک قبائل کے تمام معزز ین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اکر اس مزا کراتی عمل میں شریک ھون
ترجمان نے مزید واضح الفاظ میں کھا کہ کوئی بھی فیصلہ جتک قبائل کے بنا نہیں کیا جا یگا تمام تر مذاکراتی عمل میں جتک قوم اور معتبرین کو شامل کیا جائے گا ۔تمام قوم سے شامل ھونے اور رابطے میں رھنے کا اپیل کرتے ہیں