فحش اور حیاء سوز پرچے کا اجراء بہن بھائی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر ملک کی اساس ہلانے کے مترادف ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی رحمت اللہ حافظ سراج الدین مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مفتی محمد ابوبکر اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد کے ایک بڑے انگریزی میڈیم ادارے کا بہن بھائی کے مقدس رشتے متعلق جنسی آلودگی پر مبنی پرچے کے اجراء کا عدالت عالیہ نوٹس لے کر ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے،فحش اور حیاء سوز پرچے کا اجراء بہن بھائی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر ملک کی اساس ہلانے کے مترادف ہے، وطن عزیز میں بے ہودگی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف کام کرنے والے غیر ملکی این جی اوز کی ایماء پر چلنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،انہوں نے انگریزی میڈیم اداروں نے ہمارے دین ہماری تہذیب کی جڑوں میں زہر یلا ابلتا ہوا پانی ڈال رہے ہیں یہ ادارے تعلیم نہیں دے رہے تعلیم کے نام پر حرام کاری فحاشی عریانیت ہلڑ بازی ‘منشیات کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک بڑے انگریزی میڈیم سکول کا واقعہ منظر عام پر آیا جو منشیات نہ ملنے پر اپنی ہم جماعت طالبہ کو تشدد کا نشانہ بناکر ماں بہن کی ننگی گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اس وقت سرجوڑ کر بیٹھ جانا چاہئے پاکستان سے فحاشی اور بے ہودگی پر مبنی ذریعہ تعلیم کا خاتمہ کرنے کے لئے سر گرم عمل ہونا چاہئیورنہ معاشرے میں جو تباہی آنے والی ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا ضروری ہے کہ نسل نو کی بقاء کے لئے قوم کو اس قسم کے اداروں سے نجات دلایا جائے۔