وزیراعلیٰ بلوچستان نے قومی گیمز کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان نے 34 ویں قومی گیمز کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ کھیل کی جانب سے ارسال کر دہ سمری پر دی جس کے تحت گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 400 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے اضافی فنڈز کی سمری پر دستخط کردیے۔
عمارتوں کی مرمت کے لئے 106.802 ملین روپے جاری کئے جائیں گے، نیشنل گیمز ممکنہ طور پر مئی 2023 میں منعقد کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل گیمز پاکستان میں کھیلوں کا ایک میگا ایونٹ ہے اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے 19 برس بعد اس کا انعقاد بلوچستان میں ہو رہا ہے۔