مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین کے علاوہ مادری زبانوں کے ماہرین، ڈاکٹرز، پروفیسرز، ادیب،دانشور خطاب فرمائینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قوموں کے دیگر حقوق سے انکار کی طرح قومی زبانوں، قومی ثقافتوں تہذیب وتمدن کی ترقی اورفروغ سے انکار کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ قوموں اور ان کے زبانوں کی تاریخ ہزاروں سال پرمحیط ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زبانوں کے ماہرین اور خصوصاً پشتون دانشور، پی ایچ ڈیز، ادیبوں،شاعروں نے اپنے مادری زبانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہوگا۔ بیان میں پشتوزبان کو گوگل کا حصہ بنانے والے پشتون ماہرین کے مشکور ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے پشتو کو گوگل کا حصہ بناکر ہمیشہ کیلئے محفوظ کردیا ہے۔ بیان کے آخر میں تمام وطن دوست جمہوریت پسند عوام سے اس عظیم اجتماع میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے