اب تو بلوچستان سے بہنوں اور بچیوں کو بھی غائب کیا جا رہا ہے ،سینیٹر کامران مرتضی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ہے جس میں جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے بھی ایوان میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اب تو بلوچستان سے بہنوں اور بچیوں کو بھی غائب کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے سی ٹی ڈی کو براہ راست استعمال کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں دعائیں بہت ہوتی ہیں دعا کے ساتھ دوا کی بھی ضرورت ہے ورنہ بے چین عوام ادھر کا رخ کریں گے اور عوام یہ تصور کرے گی کہ ان کے اصل دشمن ہم ہیں جو ان کا حق مار رہے ہیں ۔ لاوا پک رہا ہے اور اگر اب تک ادھر کا رخ نہیں کیا تو اس کی بنیادی وجہ عوام میں زبان ، صوبے اور نسل کی بنیاد پر تقسیم در تقسیم ہے ۔ بلوچستان سے خواتین کو اٹھائے جانے کا معاملہ روکا جائے اس طرح کے واقعات خدانخواستہ ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔