بلوچستان کے صنعتی ضلع حب میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم پاکستان کے وژن سرسبز پاکستان کے تحت بلوچستان کے صنعتی ضلع حب میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا پیرکے روز ڈپٹی کمشنر آفس حب کے سبزہ زار پر ڈپٹی کمشنر زاہد خان اور قائمقام ایس ایس پی حب محمد مرادخان نے پودے لگا کر ضلع بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر محکمہ جنگلات کے رینج فارسٹ افسر فدا حسین بھی موحودتھے ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے کہا کہ ضلع حب صنعتی زون ہونے کیساتھ یہاں انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کیساتھ قدرتی ماحول برقرار رکھنے کیلئے درختوں کی کٹاء روکنے کیلئے عوام الناس کو انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنا ہوگا اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ قدرتی جنگلات کی کٹاء روکنے اور ماحول کی خوبصورتی برقراررکھنے کیلئے زمینداروں اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کریں ڈپٹی کمشنر حب کو محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ موسم بہار کی آمد کیساتھ ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں دولاکھ 32 ہزار ہودے لگائے جائیں گے پندرہ ہزار پودے تعلیمی اداروں میں 70 ہزار پودے کسانوں میں 25 ہزارپودے مختلف اداروں میں اور دیگر سرکاری ونجی شعبوں میں تقسیم کی جائینگی رینج فاریسٹ افسر نے بتایا کہ ضلع حب میں ایک لاکھ پودوں کی نرسری پلان کیا گیا سائٹ اراضی تعین کے بعد کام شروع کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم کی سائٹ پر محکمہ جنگلات کی کامیاب شجرکاری سے قدرتی ماحول کو برقراررکھنے میں مدد ملی ہے اور ٹمبر مافیا کی روک تھام کیلئے محکمہ جنگلات بھرہور اقدامات اٹھارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے