عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے حلقے کی عوام کو اکیلانہیں چھوڑیں گے، میرسلیم احمد کھوسہ
صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی میرسلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے،حلقے کی عوام کو اکیلانہیں چھوڑیں گے عوام کے تمام بنیادی مسائل کو حل کرناپارٹی کی پالیسی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نے گوٹھ میرخان بروہی میں شمولیتی پروگرام کے موقع جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔میرسلیم احمد خان کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نے پاکستان پیپلزپارٹی اس لیے جوائن کی ہیکہ اپنے حلقے کہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکوں انکاکہناتھاکہ ضلع صحبت پور میں تین بار سیلاب آیاہے جس سے ہمارے ضلع کااسٹرکچر تباہ ہوکررہ گیاہے۔اوراب اس کو ازسرنو تعمیرکرنے کے لیے وسائل اور وقت کی ضرورت ہوگی۔انکاکہناتھاکہ ہم مرحوم میرنبی بخش خان کھوسہ کے جانشین ہیں اور ہمیں عوام کی خدمت کرناورثے میں ملی ہے۔اور یہی وجہ ہیکہ لوک جوق درجوق ہمارے کارواں میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔اور پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ہمہہ وقت تیار ہے اوررہے گی۔اس موقع پر پروگرام کے میزبان ڈاکٹر آدم خان بنگلزئی نے سابق صوبائی وزیرمیرسلیم احمد خان کھوسہ کو سندھی ثقافت کی مناسبت سے اجرک کاتحفہ پیش کیا۔ڈاکٹرآدم خان بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل میں اور میری برادری نیشنل پارٹی کے لیے کام کرتے تھے مگر آج سے میں اور میری برادری نیشنل پارٹی کوہمیشہ کے لیے خیرآباد کہتے ہیں اور آج سے پاکستان پیپلزپارٹی اور میرسلیم احمد خان کھوسہ کی قیادت پر اعتمادکرتے ہوئے شمولیت کااعلان کرتے ہیں۔اور آج کے بعد ہماراجینامرناپارٹی اور میرسلیم احمد خان کھوسہ کے ساتھ ہوگا۔اس موقع پر بابو حاضرخان بنگلزئی،شیردل بنگلزئی،یونین کونسل صدر کے کونسلر جمل خان بلوچ،کونسلر سردارعلی بنگلزئی،اللہ بخش ساسولی سمیت دیگر علاقہ معتبرین اور مقررین نے خطاب بھی کیااس موقع پر سینکڑوں افراد نے میرسلیم احمد خان کھوسہ کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔