تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن بھٹو ابھی بھی زندہ ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مرتضٰی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بس چلے تو پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی بھٹو کو دیدیں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا عالمی پراجیکٹس اور معاملات پر بونگیاں مارنے کے بجائے صوبے پر توجہ دیں مرتضیٰ وہاب نے اصل کارٹون دیکھنا ہو تو کبھی بلاول کی تقریر سنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور ان کے ہواری سندھ کیلئے ایک بیماری ہیں تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن بھٹو ابھی بھی زندہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نام کو زندہ رکھنا ہے تو عوامی خدمت کرے، فنکاریاں نہیں انہوں نے کہا کہ بغض کے مارے حاسدین سے ملکی ترقی کی کوئی مثبت خبر برداشت نہیں ہوتی دیگر قومی ایشوز کی طرح کورونا ویکسین پر بھی اپنی گھٹیا سیاست چمکانے کی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے