گوادرمیں ایرانی پٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی،ماہیگیری سے وابستہ ہزراوں خاندان دووقت کی روٹی کا محتاج ہوگئے
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں پٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی،ماہیگیری سے وابستہ ہزراوں خاندان دووقت کی روٹی کا محتاج ہوگئے،شعبہ ماہیگیری مکمل مفلوج، ضلعی انتظامیہ سے اقدامات کی اپیل،ضلعی انتظامیہ کی جانب 20 فروری سے کاروبار کھولنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق جیونی میں کنٹانی ہور کی بندش کے بعد گوادر شہر سمیت ضلع بھر میں ایرانی پٹرول کی قلت شدت اختیار کرگیا، گزشتہ ہفتے 13 فروری کو جیونی میں رونما ہونے والے تخریب کاری کے واقع کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کْنٹانی بارڈر پر کاروبار کے حوالے کسی بھی قسم کی کاروباری نقل و حرکت پر نکمل پابندی لگادی، کنٹانی ہور کی بندش کے بعد گوادر میں پٹرول کی شدید قلت کی وجہ سے شعبہ ماہیگیری سے وابستہ ہزاروں خاندان متاثر ہیں، پٹرول کی قلت کی وجہ سے اکثر کشتیاں سمندر جانے سے قاصر ہیں جس کی وجہ ہزاروں ماہیگیروں خاندان دو وقت کی روٹی کا محتاج ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب 20 فروری سے باقاعدہ کنٹانی ھور پر کاروبار کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے، علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب ایک اور اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلع گوادر کے علاوہ دوسرے اضلاع کے بوٹس کشتیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔