سبی کا سہ روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع،اجتماعی دعا میں چار لاکھ سے زاہد فرزان توحید نے شرکت کی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی کا سہ روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع،اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، دعا میں لاکھوں افرادنے شریک کی،اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے،ٹریفک نظام کو روان رکھنے کے لئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا،اختتام د عا میں ملک کے امن و سلامتی سمیت پورے امت مسلمہ کے لئے دعا کیا گیاسبی کاتین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماعی اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے اجتماعی دعا میں چار لاکھ سے زاہد فرزان توحید نے شرکت کی اور اجتماعی دعا تک فرزندگان توحید کی قافلوں کی شکل میں آمد کا سلسلہ جاری رہا اجتماعی دعا میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ملک کی خوشحالی،امت مسلمہ کی کامرانی،ترکیہ شام کے زلزلہ زدگان،کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے دعا کی گئی ہیں اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامیہ کئے گئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے قومی شاہراہ کو اجتماع کے شرکا کی روانگی کے لئے مختص کردیا گیاہے اور مختلف شاہراوں کو ون وے کردیا گیا ہے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی اور ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر،اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباس اورٹریفک انچارج محمد شریف خود مانیٹرنگ کررہے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر پولیس،لیویز اور ایف سی کے اہلکار تعنیات تھے اور اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اختتامی دعامولانا محمداحمدبٹلہ نے کرائی انسانیت کی ہدایت مظلوم مسلمانوں کیلے نصرت خداوندیُ امت مسلمہ کی فلاح ملک و قوم ترکی و شام کی زلزلہ زدہ عوام اور فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے آزادی کے لئے بھی دعا کی گئی قبل ازیں اجتماع میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزما کرنے کے لیے دین سے دوری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو جتنے بھی مسائل کا سامناہے دین محمدی ﷺ سے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ قرآن و سنت ہمارئے لیے مشعل راہ ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں علماء کرام نے کہا کہ امت اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں اور اپنے دشمن کو پہچانیں جبکہ یہود و نصارہ کی جانب سے امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جسے ہم قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ناکام بنا سکتے ہیں۔