پنجگور،8 روزگزرنے کے باوجود پنجگور کے تین ٹیلی فون ایکسچینج تا حال مکمل بند،صارفین کومشکلات کا سامنا
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)8 روزگزرنے کے باوجود پنجگور کے تین ٹیلی فون ایکسچینج تا حال مکمل بند صارفین کے ہزاروں لینڈ لائن اور ڈی ایس ایل نیٹ سروس منقطع تفصیلات کے مطابق اٹھ روز قبل تربت اور پنجگور کے درمیان واقع پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کر کے تباہ کردیا تھا جس سے پنجگور کے تین ٹیلیفون ایکسچینج تسپ عیسئ اور چتکان کے ایک ایریا کے ایکسچینج گزشتہ آٹھ روز سے مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں اور لینڈ لائن لوکل طور پر بھی کام نہیں کرتے جبکہ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس بند ہوگیا ہے مختلف موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس گزشتہ ایک سال سے بند ہے اور لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر وہ بھی گزشتہ آٹھ روز سے بند ھے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل نے یوفون کی سسٹم کو فوری طور پر خضدار سائیڈ سے منسلک کرکے یوفون کی سروس کو بحال کردیا ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس تاحال غائب ہے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو جدید سہولیات مثلا فائبراپٹک سسٹم سے منسلک نہیں کیا جارہاہے 30/35 سال پرانے ریپیٹر اسٹیشن موجود بڑی ابادی کو اول تو کور نہیں کررہے ہیں دوسرے علاقے ترقی کرکے کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں پنجگور کے لوگ اس دور جدید میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن فون اور ڈی ایس ایل نیٹ سروس تک محروم ہیں جدید انٹرنیٹ کی سہولت دور کی بات ہے اس سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ اور دیگر زمہ داران نے مکمل خاموشی اختیار کیا ہوا ہے البتہ میڈیا کی کوششوں سے کوئی مسلہ اجاگر ہوکر حل ہو جائے تو فوری طور پر اپنے نام کردیتے ہیں جیساکہ عوام الناس دیکھ اور سن رہے ہیں علاقے کے صارفین نے پی ٹی سی ایل کے زمہ داران سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے تینوں ایکسچینج تسپ عیسئ اور چتکان کو خضدار سائیڈ سے منسلک کیا جائے اور صارفین اور عوام عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر نیٹ سروس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں