مہنگائی کے خلاف کوئٹہ کے نوجوانوں نے کوئٹہ سے کراچی تک سائیکل مارچ کا آغاز کر دیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) مہنگائی کے خلاف کوئٹہ کے نوجوانوں نے کوئٹہ سے کراچی تک سائیکل مارچ کا آغاز کر دیا جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن میرغلام نبی مری اور مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے سائیکل مارچ کرنے والے نوجوانوں کے گروپ لیڈر رفیق بلوچ سمیت دیگر کو روانہ کیا۔ اس موقع پر میرغلام نبی مری ٗ موسیٰ بلوچ اور رفیق بلوچ نے کہا کہ سائیکل مارچ کرنے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے بڑھی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقہ کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنے اخراجات کو کم کری حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرے جس میں وہ بری طرح ناکام نظر آرہی ہے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتی اور یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے بلوچستان میں کوئی روزگار کے ذرائع نہیں نہ ہی صنعت کاری ہے لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت اور لائیوسٹاک اور تجارت سے وابستہ ہے لیکن حکومت کی بارڈر پر سختی کرکے لوگوں پر روزگار کے دروازے بند کررہی ہے جس کی وجہ سی بیروزگاری بڑھ رہی ہے آج ہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سائیکلوں پر کوئٹہ سے کراچی مارچ کریں گے تاکہ لوگوں میں اس کیخلاف آگاہی پیدا کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے