حقیقی سیاسی قیادت ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتاہے،مریم نواز
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہاہے کہ حقیقی سیاسی قیادت ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتاہے،مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں وطن عزیز کو درپیش مشکلات اور کمزور مالی حالات سے نکالنے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری ہے،بلوچستان کی عوام میرے دل کے قریب ہیں مارچ میں شیڈول کے مطابق بلوچستان کے دورے کے دوران ن لیگی ورکرز سے ملوں گی،امید ہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ تنظیم کو منظم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملاقات ملاقات میں صوبے میں مسلم لیگ (ن)کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔مریم نواز شریف نے جعفر خان مندوخیل کو پارٹی میں نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جعفر خان مندوخیل بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پرشیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مریم نواز کی مسلم لیگ ن میں ایک طویل جدوجہد رہی ہے۔ جب پارٹی مشکل دور سے گزر رہی تھی اور ہمارے رہنماوں گرفتار کیا گیا، مریم نے اس وقت پارٹی کو قیادت فراہم کی اور بڑے عوامی اجتماعات کیے۔ انھیں گرفتار بھی کیا گیا، انھوں نے جیل بھی کاٹی مگر اپنے موقف پر قائم رہیں۔مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں جو عوام دوست اقدامات کئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں آج بھی انہی ترقیاتی کاموں کی مثالیں دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ حقیقی سیاسی قیادت ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتاہے،مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں وطن عزیز کو درپیش مشکلات اور کمزور مالی حالات سے نکالنے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری ہے،بلوچستان کی عوام میرے دل کے قریب ہیں مارچ میں شیڈول کے مطابق بلوچستان کے دورے کے دوران ن لیگی ورکرز سے ملوں گی۔