مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر کی ملاقات

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی ملاقات صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید بھی موجودتھے۔ملاقات میں مریم نواز نے جعفر خان مندوخیل کو پارٹی میں نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان کو ہمیشہ اہمیت ہے صوبے میں پارٹی کو منظم اور مضبو ط کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مارچ میں بلوچستان کا دورہ کریں گی دورے کے موقع پر صوبے کے الیکٹ ایبلز پارٹی میں شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنائیں گے اور صوبے میں ہماری حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ صوبے کے احسا س محرومیاں کو دور اور بلوچستان کے عوام کی تکالیف اور مشکلات کو ختم کریگی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جعفر خان مندوخیل بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے جعفر مندوخیل سے توقع ہے کہ وہ بلوچستان میں پارٹی کو ہنگامی بنیاد پر منظم کریں گے اور الیکٹ ایبلز کو شامل کر کے بلوچستان میں پارٹی کو فعال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جعفر خان مندوخیل کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اچھا کام کیا ہے اور حکومتیں بنائی ہیں آگے بھی ہماری توقع ہے کہ وہ بلوچستان میں پارٹی میں قدر آور سیاسی شخصیات کو شامل کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنائیں گے۔اس موقع پر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ اہم ذمہ داریاں سونپنے اور اعتمادکا اظہار کرنے پر وہ پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پارٹی کو فعال متحرک بنانے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے