شیخ حاجی عبدالباقی کی قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،جہانگیر منظور بلوچ
مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ نے شیخ حاجی عبدالباقی کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک بار پھر ایک منظم سازش کے تحت انتشار بدامنی پھیلائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالباقی نقشبندی ایک شریف النفس دور اندیش خیر خواہ انسان تھے جو علاقے میں اپنے حکمت کے ذریعے لوگوں کی طبی علاج معالجے کرتے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ علاقے میں امن امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالباقی کی بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہوش کا ناخن لے کر علاقے میں قیام امن کو یقینی بنائے اور شیخ عبدالباقی نقشبندی کی قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔