ڈپٹی کمشنرمستونگ یاسراقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پردشت میں غریب عوام کے علاج معالجے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اور ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کا لہڈی دشت میں غریب عوام کے علاج معالجے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر ریاض مینگل ڈاکٹریحئ اور میل و فیمیل ڈاکٹرز نے مریضوں کا علاج معالجہ کیااسٹاف میں سعید احمد محمد اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے فری میڈیکل کیمپ میں 230 سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ اور 30 سے زائد بچوں کو ویکسین کیا گیااور مریضوں کو ادویات بھی فراہم کئے گئے اس موقعے پر اہلیان لہڈی دشت نے ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کی جانب سے دور دراز کے علاقے لہڈی دشت کے غریب عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اقدام کو سراہا،اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا انھوں نے کہاکہ دشت کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انکی دہلیز پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور امید کرتے ہیکہ مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کاجائےگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے