وڈھ،کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 19 گھنٹے بعد بحال کردیا

وڈھ (ڈیلی گرین گوادر) خضدار کوئٹہ قومی شاہراہ کو گزشتہ روز وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مظاہرین نے لاشیں شاہراہ پر رکھ دھرنا دیا جو مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آئی جی خضدار زون ونگ کمانڈر ایف سی کے مذاکرات کے بعد بحال کردیا گیا ،؛ڈی سی خضدار محمد الیاس کبزئی و دیگر آفیشلز نے مظاہرین سے مذاکرات کیئے مذاکرات میں ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی شریک تھے ۔ایف سی کرنل شہریار بھی مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے ۔ گزشتہ روز سے ٹریفک میں پھنسے مسافروں نے روڈ کی بحالی پر ڈپٹی کمشنر خضدار و دیگر مذاکراتی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے