کوئٹہ ، ٹراما سینٹر میں ماہرڈاکٹرزکی 6 گھنٹے طویل آپریشن ایکسڈینٹ کے متاثرہ مریض کا چہرہ اصلی حالت میں بحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ٹراما سینٹر کوئٹہ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 6 گھنٹے طویل آپریشن کرکے ٹریفک ایکسڈینٹ کے متاثرہ مریض کا چہرہ اصلی حالت میں بحال کر دیامتاثرہ مریض کے تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ ٹریفک ایکسڈینٹ سے 28 سالہ زخمی مریض ذبیح اللہ کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا اور شناخت کے قابل نہیں تھاایکسڈینٹ کی وجہ سے زخمی مریض ذبیح اللہ کا چہرہ، کھوپڑی میں ہلکی فریکچر، بائیں کان اور چہرے اور گردن پر شدید زخم سے پہچان میں نہیں آرہا تھاجس پر ٹراما سینٹر کوئٹہ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 6 گھنٹے طویل آپریشن کرکے ٹریفک ایکسڈینٹ سے 28 سالہ زخمی مریض ذبیح اللہ کی نا صرف جان بچائی بلکہ اس کے چہرے کی سرجری کر کے اصل حالت میں بحال کیاایم ڈی ٹراما سینٹر سید یاسر حسین شاہ آپریشن میں نیورو سرجن ڈاکٹر محمود کبزئی، زبانی اور میگزیلوفیشل سرجنز ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر یاسر بلال کبزئی،اینستھیزسٹ ڈاکٹر فرید ہاشمی اور ڈاکٹر بشیر اور ٹراما سینٹر کا تمام OT عملہ نے کیاٹراما سینٹر کے تمام طبی عملے کی اولین کوشش ہوتی ہے کہ مریض کی جان بچائی جائے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے